اسلام آباد: امریکی نائب صدر کا نگران وزیراعظم ناصر الملک کو ٹیلی فون، منصب سنبھالنے پر ان کو مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا اور افغانستان میں امن کیلئے مل کر کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار کے حلقہ انتخاب این اے 63 سے ن لیگی امیدوار سامنے آگیا
نگران وزیراعظم ناصرالملک نے امریکی نائب صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نگران حکومت ملک میں شفاف انتخابات کیلئے پُرعزم ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عید سے پہلے سعودی عرب نے 100 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں