حسن عسکری کی نامزدگی سے الیکشن کمیشن کا امیج مجروح ہوگا، شہباز شریف

09:23 PM, 7 Jun, 2018

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہبازشریف نے نگراں وزیراعلیٰ حسن عسکری کی تقرری کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسن عسکری کا بطورنگراں وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب غیرجانبداری نہیں،حسن عسکری الیکشن میں تاخیر کے حق میں اورن لیگ کے خلاف تنقیدی رویہ رکھتے ہیں،حسن عسکری کی نامزدگی سے الیکشن کمیشن کا امیج مجروح ہوگا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حسن عسکری مسلم لیگ ن کے خلاف ہیں اور وہ ن لیگ کیخلاف تنقیدی رویہ رکھتے ہیں۔ حسن عسکری الیکشن میں تاخیر کے بھی حق میں ہیں۔ اس کا وہ اظہار بھی کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن عسکری کی نامزدگی سے الیکشن کمیشن کا امیج بری طرح متاثر ہوگا۔



یہ بھی پڑھیں۔۔۔نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب : الیکشن کمیشن نے ن لیگ کا اعتراض مسترد کر دیا 

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی رہنماو¿ں احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، خرم دستگیرودیگر رہنماوں کے ہمراہ الیکشن کمیشن کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی نامزدگی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دیے گئے نام متنازع تھے۔ہمارے امیدوار جسٹس ر سائر علی اور ایڈمرل ذکاءاللہ غیرجانبدار آدمی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں