عید سے پہلے سعودی عرب نے 100 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا

06:19 PM, 7 Jun, 2018

لاہور: سعودی عرب نے مزید 100 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی افراد ویزے ختم ہونے کے باوجود سعودی عرب میں مقیم تھے مگر سعودی حکام نے ان کے ویزے کی مدت بڑھانے کی بجائے عید سے قبل انہیں ملک بدر کر دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: تھائی لینڈ اور سری لنکن جیل میں قید پاکستانیوں کو واپس لایا جائے : سپریم کورٹ
 

ڈی پورٹ ہونے والے افراد سعودی ایئر کی اضافی پرواز 3610 کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچے جہاں امیگریشن حکام نے ضروری پڑتال کے بعد تمام افراد کو گھروں کو جانے کی اجازت دیدی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رہنما پی ٹی آئی فوزیہ بی بی کا عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی
 

ان افراد کا کہنا ہے کہ وہ بڑی آس لیکر دوست اسلامی ملک گئے تھے مگر انہیں جس طرح سے عید سے قبل بے سرو سامان پاکستان بھیجا گیا ہے اس سے انہیں بہت تکلیف پہنچی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں