تھائی لینڈ اور سری لنکن جیل میں قید پاکستانیوں کو واپس لایا جائے : سپریم کورٹ

تھائی لینڈ اور سری لنکن جیل میں قید پاکستانیوں کو واپس لایا جائے : سپریم کورٹ
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تھائی لینڈ اور سری لنکا کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کو فوری طور پر واپس لانے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے سری لنکا اور تھائی لینڈ میں قید پاکستانیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالتی استفسار پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سری لنکا سے قیدیوں کی واپسی کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے جبکہ تھائی لینڈ نے 19 قیدیوں کی منتقلی کے لیے 35 ہزار ڈالر مانگے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رہنما پی ٹی آئی فوزیہ بی بی کا عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی
 

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تھائی لینڈ اور سری لنکا میں قید پاکستانی قیدیوں کو واپس لایا جائے، دونوں ممالک میں پاکستانی قیدی انتہائی بری حالت میں ہیں، 35 ہزار ڈالر کا بندوبست کریں اور قیدیوں کو واپس لائیں، کیس کی مزید سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی گئی۔

  

یہ خبر بھی پڑھیں: پانی کے مسئلے پر بلی کی طرح آنکھیں بند نہیں کر سکتے، چیف جسٹس پاکستان
 
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں