رہنما پی ٹی آئی فوزیہ بی بی کا عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی

04:47 PM, 7 Jun, 2018

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر تے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان الزام واپس لے کر معافی مانگیں یا 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ہتکِ عزت کا دعوی دائر کردیا ہے۔ فوزیہ بی بی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے مجھ پر سینیٹ میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا، مجھ پر بغیر ثبوت کے الزام لگا کر میرا سیاسی کیریئر خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: میر ظفر اللہ جمالی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ
 

جب مجھے اپنی جماعت سے انصاف نہیں ملا تو میں نے عدالت سے رجوع کیا اب عمران خان مجھے پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرکے معافی مانگیں یا 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حسن عسکری کا انتخاب بدقسمتی ہے، شاہد خاقان عباسی
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں


 

مزیدخبریں