کوئٹہ: بلوچستان سے نون لیگ کو ایک بڑا دھچکا۔ سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ جمالی نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔
صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے اور انہوں نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دیا۔اس موقع سردار یار محمد رند کی جانب سے کہنا تھا میر ظفراللہ جمالی کی ملک و قوم کیلئے خدمات کی تحسین اور دونوں رہنماؤں کا جلد ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پرویز مشرف پاکستان آئیں، گرفتار نہیں کیا جائے گا، چیف جسٹس
یاد رہے 16 مئی کو میر ظفراللہ جمالی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا تھا نیب چیئرمین کو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے تعینات کیا۔ حکومت چیئرمین نیب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر استعفی دیں۔ اداروں کو برا بھلا کہا جا رہا ہے اور اسمبلی میں جھوٹ بولا گیا۔
میر ظفراللہ جمالی نے 2013 کے عام انتخابات میں اپنے آبائی علاقے ڈیرہ مراد جمالی سے بطور آزاد امیدوار کے الیکشن لڑا اور کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں