علاؤ الدین مری بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ مقرر

02:39 PM, 7 Jun, 2018

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کے لیے آخری تقرری بھی کر دی ۔ علاؤالدین مری کو نگران وزیرا علیٰ بلوچستان مقرر کر دیا۔ علاؤالدین مری کا نام بلوچستان حکومت نے تجویز کیا تھا۔

یاد رہے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے پر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا اور آج الیکشن کمشن نے پروفیسر حسن عسکری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کر دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں