ہنڈائی نشاط موٹرز کا کارا سمبلنگ پلانٹ  2019 کے آخر تک پیداوار شروع کردیگا

01:16 PM, 7 Jun, 2018

  اسلام آباد:ہنڈائی نشاط موٹرزپرائیویٹ لمیٹڈ (ایچ این ایم پی ایل) کا کار اسمبلنگ پلانٹ آئندہ سال 2019 کے آخر تک پیداوار شروع کردے گا جس پر 15 ارب ین کی سرمایہ کاری کی گئی ۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیصل آباد کے خصوصی اقتصادی زون میں تعمیر کئے جانے والے پلانٹ کا تعمیراتی کام آئندہ سال کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :- اخروٹ بھوک کم اور پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے

جبکہ گاڑیوں کی فروخت ڈسٹری بیوٹرز کے ملکیتی ڈیلرز اور فرنچائز ڈیلرز کے ذریعے کی جائے گی۔ کمپنی نے توقع ظاہر کی  کہ 2024 تک پاکستان کی مارکیٹ میں کمپنی کا حصہ 6 فیصد تک پہنچ جائے گا۔

مزیدخبریں