لوئر دیر میں دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید

لوئر دیر میں دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید
کیپشن: ڈیوٹی پر تعینات پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔۔۔فائل فوٹو

لوئر دیر: پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایس ایچ او اور سپاہی شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق لوئر دیر کے علاقے میدان میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا جہاں معمول کی ڈیوٹی پر تعینات موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پولیس موبائل میں موجود علاقہ ایس ایچ او اور کانسٹیبل شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او بخت منیر اور سپاہی عرفان شامل ہیں جب کہ دھماکے سے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

مزید پڑھیں: چودھری نثار کو آج ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہونیکی ہدایت

پولیس کا کہنا ہے کہ شہیدوں کے جسدِ خاکی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ زخمیوں کو بھی مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں