چودھری نثار کو آج ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہونیکی ہدایت

 چودھری نثار کو آج ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہونیکی ہدایت
کیپشن: نثار کو ٹکٹ دینے کا حتمی فیصلہ نواز شریف ماڈل ٹاون میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کریں گے۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: عام انتخابات 2018 کیلئے چودھری نثار کو ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔ چوہدری نثار کو آج ماڈل ٹاون پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کا حتمی فیصلہ نواز شریف ماڈل ٹاون میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کریں گے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ چوہدری نثار عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں انہیں ٹکٹ ضرور ملے گا۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر حسن عسکری نگران وزیر اعلی پنجاب مقرر

شہباز شریف نے کہا تھا کہ چوہدری نثار میں بچپنا ہے انہیں بچے کی طرح منانا پڑتا ہے۔ مجھے ان کی وجہ سے نواز شریف سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار کو مرکزی پارلیمانی بورڈ کا رکن نہیں بنایا گیا تھا جبکہ 2013 میں وہ پارلیمانی بورڈ کا حصہ تھے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں