ٹوکیو : جاپانی کمپنی نے ایک ایسی ڈرون چھتری تیاری کی ہے جسے ہاتھ میں تھامنے کی ضرورت نہیں رہے گی اوروہ آپ کو دھوپ اور بارش سے بچاتے ہوئے ازخود آپ کے سرکے اوپررہتے ہوئے پرواز کرتی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں :- ایران نے گائیڈڈ راکٹ اور میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھنے والا ڈرون تیار کر لیا
فری پیراسول نامی یہ چھتری ڈرون کیمرے کے مدد سے پرواز کرتی ہے اور اسے جاپانی کمپنی آساہی پاورسروسز نے تیار کرکے اسے اڑن چھتری کا نام دیا ہے۔ یہ دھوپ اور بارش میں یکساں طور پر مفید ہے اور مکمل طور پر ہینڈز فری ہیں یعنی آپ اس کے تلے فون استعمال کرسکتے ہیں سامان اٹھاکر سفر کرسکتے ہیں۔ اس چھتری کا وزن تقریباً 8 کلوگرام ہے اور فی الحال یہ 20 منٹ تک پرواز کرسکتی ہے۔
یہ بھی ٌپڑھیں :- آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم
لیکن اس کے ڈیزائنر اس میں ایک کلوگرام وزن کم کرکے اس کا دورانیہ ایک گھنٹے تک بڑھانے پر غورکررہے ہیں۔ اگر تیز بارش ہو اور ہوا چل رہی ہو تو بھی وہ اس کی پرواز پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔ جاپانی کمپنی کے مطابق فری پیرا سول 2019 میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی اوراس کی قیمت 28 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 2020 ءتک عالمی سطح پر ڈرون کی تجارت 100 ارب ڈالر تک جاپہنچے گی۔