اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کر دیا۔ ڈاکٹر حسن عسکری کا نام اپوزیشن کی جانب سے دیا گیا تھا۔
گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی صدارت میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا تھا۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پارلیمانی کمیٹی میں ڈیڈلاک کے بعد نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا۔
مزید پڑھیں: اس سال ماہ رمضان 29 دنوں کا ہو گا، سعودی ماہر موسمیات
حکومت کی طرف سے جسٹس ریٹائرڈ سائر علی اور ذکااللہ جبکہ اپوزیشن کی جانب سے حسن عسکری اور ایاز امیر کے نام الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے تھے۔
خیال رہے ڈاکٹر حسن عسکری نے یوکے سے ایم اے پولیٹیکل سائنس کیا اور انہوں نے ایم فل کیا، پی ایچ ڈی اور انٹرنیشنل ریلیشنز میں ڈگری حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
ڈاکٹر حسن عسکری نے چار اہم کتابیں سیاست اور ملٹری پر لکھیں۔ انکی لکھی گئیں کتابیں بہت ہی مقبول ہوئیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری سٹاف کالج ، پنجاب یونیورسٹی میں خصوصی لیکچر بھی دیتے رہے اور ایک غیر جانبدار تجزیہ کار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں