اس سال ماہ رمضان 29 دنوں کا ہو گا، سعودی ماہر موسمیات

10:15 AM, 7 Jun, 2018

ریاض: سعودی عرب کے ماہر موسمیات نے رمضان المبارک 29 دنوں کا ہونے اورعید الفطر بروز جمعہ 15 جون کو منانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

سعودی ماہر امور موسمیات عبدالعزیز الحصینی کا کہنا ہے کہ فلکیاتی اعداد وشمار سے اندازہ ہوا ہے کہ اس سال ماہ رمضان 29 دنوں کا ہو گا۔

مزید پڑھیں: عید الفطر کے موقع پر سعودی عرب میں 10 تعطیلات

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا انحصار رویت کے دن موسم اور مطلع صاف ہونے پر ہے۔ مطلع صاف ہونے کی صورت میں جمعرات 14 جون کو شوال المکرم کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

یاد رہے رواں ہفتے پاکستان میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائنسی لحاظ سے 29 رمضان کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کوشب 12:45 پر ہو گی اور سورج غروب ہونے کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں