نیویارک: مایہ جنوبی کورئین کمپنی سام سنگ کے جدید گلیکسی جے فائیو 2017 اور جے سیون 2017 رواں ماہ فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے۔ کمپنی کی جانب سے دونوں سمارٹ فونز کو گزشتہ سال کے مقابلے میں کچھ بہتر بنایا گیا ہے۔
دونوں فونز دیکھنے میں تو گزشتہ سال کے جے فائیو اور جے سیون جیسے ہی نظر آتے ہیں تاہم بیک پینل میں تبدیلی کی گئی ہے۔سام سنگ نے اس سال کے ماڈلز میں ایل ای ڈی فلیش کا اضافہ کیا ہے۔گلیکسی جے فائیو 5.2 انچ کی ایچ ڈی اسکرین جبکہ جے سیون 5.5 فل ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہوگا۔ اسی طرح گلیکسی جے فائیو میں 1.4 گیگا اوکٹا کور پراسیسر، دو جی بی ریم، ایس ڈی کارڈسلاٹ اور 16 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 3000 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی۔گلیکسی جے سیون میں 1.6 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پراسیسر، تین جی بی ریم، 16 جی بی اسٹوریج جبکہ 3600 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی۔
دونوں اسمارٹ فون میں 13 میگا پکسلز کا بیک کیمرہ ہوگا جبکہ جے سیون میں فرنٹ پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل اور جے فائیو میںپانچ میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔دونوں فونز کے ہوم بٹن پر فنگر پرنٹ سنسر موجود ہوگا۔گلیکسی جے فائیو 280 یورو (33 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ جے سیون 340 یورو (لگ بھگ چالیس ہزار پاکستانی روپے) کا ہے۔
سام سنگ J5 اور J7 کے 2017 ماڈلز رواں ماہ فروخت ہونگے
نیویارک: مایہ جنوبی کورئین کمپنی سام سنگ کے جدید گلیکسی جے فائیو 2017 اور جے سیون 2017 رواں ماہ فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے۔ کمپنی کی جانب سے دونوں سمارٹ فونز کو گزشتہ سال کے مقابلے میں کچھ بہتر بنایا گیا ہے۔
10:32 PM, 7 Jun, 2017