عید پر بذریعہ ایس ایم ایس نئے نوٹ بک کرانے کی سہولت

11:53 PM, 7 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: عید پر عوام کو نئے اور کرارے نوٹوں کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،عوام اپنے موبائل فون سے ایس ایم ایس کے ذریعے 18 ہزار روپے مالیت کے نئے نوٹ بک کراسکیں گے۔

اسٹیٹ بینک نے رواں سال عید پر نئے نوٹ جدید سہولت کے ذریعے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے،اس عید کیلئے 12 تا 23جون نوٹوں کا اجرا جاری رہے گا۔نئے نوٹ حاصل کرنے کے لیے 8877 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا،ایس ایم ایس میں شناختی کارڈ کا نمبر،ایک خالی جگہ اور منتخب برانچ کا آئی ڈی نمبر میسج کرنا ہوگا۔جواب میں عوام کو ٹرانزیکشن نمبر، تاریخ اور برانچ کا پتہ موصول ہوگا،متعلقہ تاریخ کو بینک جائیں رقم دیں اور نئے نوٹ لے آئیں۔

ایک شناختی کارڈ سے 10 روپے کے تین،50 اور 100 روپے کا ایک ایک پیکٹ فراہم کئے جائیں گے۔ یہ سہولت 120 شہروں کی ایک ہزار کمرشل بینک برانچوں اور اسٹیٹ بینک کے دفاتر سے دستیاب ہوگی۔آخر میں سب سے اہم چیز یہ ہے کہ ایک شناختی کارڈ پر ایک مرتبہ نئے نوٹ ملیں گے۔

مزیدخبریں