قطر معاملے پر ثالثی کاکردار اداکرنے امیر کویت دبئی پہنچ گئے

دبئی:کویت کے امیرشیخ صباح الاحمدالجبر الصباح آج شام اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دبئی پہنچ گئے۔وفدمیں نائب وزیراعظم اوّل شیخ صباح خالدالحامدالصباح، وزیر خارجہ اور دوسرے سینیئر حکام بھی شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم ،نائب وزیراعظم شیخ حمدان بن راشدبن المکتوم اور وزیرِ خزانہ نے دوسرے حکام کے ہمراہ امیر ِ کویت کو ایئرپورٹ پرخوش آمدیدکہا۔انکا یہ دورہ عرب فریقین ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے کوششوںکا حصہ ہے۔
یادرہے کہ سعودی عرب اور دوسرے عرب خلیجی ممالک نے قطر پر اخوان المسلمین اور داعش کو فنڈنگ مہیا کرنے پر اس سے تمام تعلقات منقطع کر دئیے ہیںاور دوسر ی طر ف فرانس ، ترکی اور کویت فریقین کے مابین کشیدگی کم کرانے اور ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے میدا ن میں آ چکے ہیں۔