عماد وسیم نے افریقن کپتان اے بی ڈویلیئر کو آؤٹ کلاس کر دیا

09:00 PM, 7 Jun, 2017

ندیم حسن کلیر

ایجبسٹن : آئی سی سی چیمپیئنز ٹڑافی میں کھیلے جارہے اہم میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں ۔ جہاں افریقہ پہلے بیٹنگ کر رہا ہے اور 47 اوورز میں 190 رنز بنا لیے ہیں ۔ اس میچ میں افریقن کپتان اے بی ڈویلیئر  اپنے ایک روزہ کیرئیر میں پہلی ہی بال پر  صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں ۔ 

 تاہم عماد وسیم کی باؤلنگ کا سامنا کرنے والے ڈی ویلیئرز پہلی ہی گیند پر محمد حفیظ کو کیچ دے کر پویلین لوٹ کر گولڈن ڈک کا شکار ہو گئے۔

یہ ڈی ویلیئرز کے ون ڈے کیریئر میں پہلا موقع تھا کہ وہ گولڈنگ ڈک کا شکار ہوئے ہوں اور اس سے قبل کبھی بھی پہلی ہی گیند پر صفر پر آؤٹ نہیں ہوئے۔

221 ون ڈے میچوں کی 212 اننگز میں نو ہزار 303 رنز بنانے والے ڈی ویلیئرز مجموعی طور پر اپنے کیریئر میں سات مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.
 

مزیدخبریں