ثروت گیلانی سپر ہٹ فلم ”جوانی پھر نہیں آنی “ کے سیکوئل میں کاسٹ

لاہور : سال 2015 میں ریلیز ہونیوالی سپرہٹ پاکستانی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے سیکوئل میں معروف اداکارہ ثروت گیلانی کو کاسٹ کر لیا گیا۔ فلم جوانی پھر نہیں آنی کے ڈائریکٹر ندیم بیگ نے دوسرے حصے میں ثروت گیلانی کو کاسٹ کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

06:49 PM, 7 Jun, 2017

فلم ہدایت کار ندیم بیگ کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے حصے میں حمزہ علی عباسی، سوہائے علی ابڑو اور عائشہ خان نہیں ہوں گے، تاہم فہد مصطفیٰ ضرور جلوہ گر ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال اگست میں کردیا جائے گا اور اس بار ان کا ارادہ ہے کہ فلم کی شوٹنگ یورپ میں کی جائے۔یاد رہے کہجوانی پھر نہیں آنی سال 2015 کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔ فلم کے مصنف واسع چوہدری جبکہ ہدایت کار ندیم بیگ تھے۔

مزیدخبریں