دوحہ : آٹھ ہمسایہ ممالک نے بروز پیر قطر کے ساتھ بارڈ سیل کردیا ہے جس کے بعد قطر کی عوام خوراک کے حوالے سے شدید پریشان ہے ۔ دوحہ نیوز کی تفصیلات کے مطابق قطر چیمبر آف کامرس کے سینئر رکن شیخ خلیفہ بن جاسم محمد الثانی کا کہنا ہے کہ قطر کے پاس اس وقت 12 مہینے کے خوراک کا اسٹاک موجود ہے۔ اگرچہ قطر کا سعودی عرب کے ساتھ بارڈ سیل ہوچکا ہے لیکن پھر بھی قطر کی حماد پورٹ اور ائیرکارگوکے ساتھ خواراک کی تجارت شامل ہے ۔
قطر کے حکام کی خوارک کی 40 کمپنیوں کے مالکان کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے اور نئی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے طے کیے گئے ہیں ۔ جب کہ قطر کی ایران کے ساتھ خوارک کی تجارت جاری ہے اور ایران انہیں گوشت ، پھل ، سبزیاِں ، ڈبل روٹی اور بسکٹ برآمد کرسکتا ہے ۔
واضح رہے کہ قطر کا بارڈر سیل ہونے کے بعد عوام نے بازاروں اور مارکیٹوں کا رخ کرنا شروع کردیا تھا ۔
ہزاروں افراد ایک ہی دن میں اشیاء خوردونوش کی خریداری کے لئے پہنچ گئے تھے۔ ساتھ ہی ساتھ قطری حکومت نے بازاروں اور مارکیٹس کی وڈیو بھی جاری کی تھی جس میں دکھایا گیا تھا بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی چیزیں موجود ہیں۔