ترکی: ایمنسٹی انٹر نیشنل کا سربراہ 22 وکلا سمیت گرفتار

02:19 PM, 7 Jun, 2017

انقرہ: غیر ملکی خبر رساں ادارے حقوق انسانی گروپ نے حراستی احکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹینر کیلیک کو بارہ وکلاء کے ہمراہ مغربی شہر ازمیر سے حراست میں لیا گیا ہے۔ دریں اثناء ایمنسٹی کے سیکریٹری جنرل سالیل شیٹھی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ترک حکام سے ٹینر سمیت دیگر 22 وکلاء کی فوری رہائی اور انکے خلاف تمام الزامات ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حراست میں لیے جانے والے  22وکلاءکا تعلق بھی ایمنسٹی سے ہے یا نہیں۔ واضح رہے اپریل تک ترکی میں پولیس نے ایک ہزار افراد کو حکومت کے مخالف رہنما فتح اللہ گولن کی تحریک سے روابط کے الزام میں گرفتار کر چکی ہے۔

ترک حکومت امریکہ میں مقیم فتح اللہ گولن پر گذشتہ برس صدر اردوغان کے خلاف ناکام فوجی بغاوت کروانے کا الزام لگاتی ہے۔ ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے حکومت گولن تحریک پر ملک کے اہم اداروں بشمول پولیس، فوج اور عدلیہ میں اس کے حامیوں کی موجودگی اور ریاست کے اندر ریاست چلانے کے الزامات لگاتی رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں