لندن: سری لنکا کے مشہور سابق بلے باز اور وکٹ کیپر کمارا سنگا کارا نے کہا ہے جنوبی افریقہ سے پہلے میچ میں شکست کے بعد سری لنکن کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف انتہائی جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے مارو یا مر جاؤ کی پالیسی اپنا کر میدان میں اترنا ہو گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطاق کمارا سنگا کارا نے آئی سی سی کے لئے لکھے گئے اپنے مضمون میں کہا کہ سری لنکن کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف پہلے سے ہدف مقرر کرنا ہو گا۔ سری لنکن باؤلرز کو بھارت کے خلاف پہلے 10 اوورز میں لازمی وکٹ لینی ہو گی اور اس پر خصوصی توجہ دینی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ بھارت کے خلاف ہماری نوجوان ٹیم انتہائی جارحانہ انداز میں بھارت کے خلاف میدان میں اترے اگر سری لنکن کھلاڑیوں نے جارحانہ رویہ اپنایا تو وہ بھارت کے خلاف ہر قسم کا الٹ پھیر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
کمارا سنگا کارا نے کہا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف فتح حاصل کرنے کے بعد کافی پر جوش ہے۔ اس لئے بھارتی ٹیم کے خلاف یہ سب آسان نہیں ہو گا لیکن ہماری ٹیم کو مشکل ہدف کو ذہن میں رکھتے ہوئے میدان میں آنا پڑیگا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں