'دھرنے کے دوران بوریوں میں کنٹینر پر پیسا آیا اور بنی گالا گیا'

01:05 PM, 7 Jun, 2017

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ دھرنے کے دوران بوریوں میں کنٹینر پر پیسا آیا اور بنی گالا گیا پھر وہ پیسا بینکوں میں گیا اب پتہ چلنا چاہیے پیسہ کہاں سے آیا کہاں گیا؟۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا عہد تھا سیاسی قیادت ورکر منتخب کریں گے اب وہ حسنی مبارک کی طرح انتخابی پینل بنوا رہے ہیں۔ ان کی انتخابی مہم انٹرا پارٹی چیف الیکشن کمشنر چلا رہا ہے۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکر پیپلز پارٹی کے لوٹوں کو ووٹ نہیں دے گا ہم کسی صورت ان لوٹوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ تحریک انصاف کو لوٹا گروپ بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ن لیگ کو مضبوط بنا رہے ہیں اور تحریک انصاف کو چوں چوں کا مربہ بنا رکھا ہے۔

یاد رہے اکبر ایس بابر نے ای سی پی میں ایک پٹیشن دائر کرتے ہوئے پارٹی کے اندر مالیاتی بے ضابطگیوں کی تحقیقات اور ذمہ داران کے احتساب کی استدعا کی تھی۔ انہوں نے پی ٹی آئی قیادت پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کی خلاف ورزی اور عملدرآمد نہیں کر رہی۔

اکبر ایس بابر نے اپنی پٹیشن کے ہمراہ ' دستاویزی شواہد' بھی جمع کرائے تھے جن میں پارٹی فنڈز کے ایک آڈٹ کی نقل اور بیرون ملک سے ملنے والے ڈونیشنز کی رسیدیں بھی شامل تھیں۔

واضح رہے سانحہ اے پی ایس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف 126 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے ملک کے درالحکومت میں اتنے دنوں تک دھرنا دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں