آیت اللہ خمینی کے مزار پر خودکش حملہ، 2 افراد جاں بحق

12:37 PM, 7 Jun, 2017

تہران: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ ایرانی پارلیمنٹ میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے ایرانی پارلیمنٹ میں داخل ہو کر گارڈز پر فائرنگ شروع کر دی تھی۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ ساتھ متعدد شہری بھی زخمی ہوئے جن میں سے دو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ پر حملے کے چند منٹ بعد ہی جنوبی تہران میں واقع آیت اللہ خمینی کے مزار پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔ ایرانی میڈٰیا کی رپورٹس کے مطابق حملے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے پارلیمنٹ کی عمارت سے 20 کلومیٹر کی دوری پر واقع مزار میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔فارس نیوز ایجنسی کے مطابق مزار میں تین حملہ آور داخل ہوئے تھے جس میں سے ایک نے اپنے آپ کو اڑا دیا جبکہ ایک فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا جبکہ تیسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔

مزار کے احاطے سے ایک خودکش جیکٹ بھی برآمد کر لی ہے جس کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ ان دونوں واقعات کی تاحال کسی تنظیم کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں