نہال ہاشمی کی درخواست منظور، استعفیٰ نامنظور

12:07 PM, 7 Jun, 2017

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے نہال ہاشمی کا استعفی ٰ منظور نہ کرتے ہوئے رولنگ دے دی۔ رضا ربانی نے رولنگ سناتے ہوئے کہا کہ انھوں نے یکم جون کو سینیٹ سیکریٹریٹ کو ایک نوٹس جاری کرنے کیلئے کہا تھا کہ نہال ہاشمی 5 جون 2017 کو خود پیش ہو کر استعفیٰ دینے کی وجوہات بتائیں انھوں نے پیش ہونے سے معذرت کی اور نئی تاریخ دینے کی استدعا کی تھی۔

انھوں ںے کہا کہ نہال ہاشمی 6 جون کو خود میرے سامنے پیش ہوئے اور ان کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کی جسے منظور کرلیا گیا۔

دھمکی آمیز تقریر کے بعد لیگی رہنما نہال ہاشمی نے وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا اور ان کی بنیادی پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی تھی۔

بعدازاں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نہال ہاشمی کی دھمکی آمیز تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ پاناما کیس عملدرآمد بینچ کے پاس بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔ گذشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو 16 جون تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں