پیرس:سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کےملک کے خلاف قطر کی جانب سے بہت سازشیں ہوچکیں، اب وقت آگیا ہے کہ قطر اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے اخوان المسلمون اور حماس جیسی تنظیموں کی مدد بند کرے۔
عرب ٹی وی کے مطابق اپنے دورہ فرانس کے دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب کا مقصد قطر کو نقصان پہنچانا ہرگز نہیں مگر اسے درست فیصلے کرنے کا ایک اور موقع دینا ہے۔ اب یہ قطر پر منحصر ہے کہ آیا وہ کون سا راستہ منتخب کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پڑوسی ملکوں کی طرف سے قطر کے خلاف اٹھائے گئے بعض اقتصادی اقدامات کا مقصد بھی دوحہ کو اپنی پالیسی تبدیل کرنے اور انتہا پسند گروپوں سے ناطہ توڑنے پر قانع کرنا ہے۔
توقع ہے کہ منطق اور عقل قطر کو درست سمت میں فیصلے کرنے پر قائل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ قطر کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کافی ہیں۔ ان فیصلوں کے نتیجے میں قطر کر غیرمعمولی دباو¿ بڑھے گا اور قطری عوام ان کے نتائج کا متحمل ہونا پسند نہیں کریں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.