جدہ : سعودی جج اور شوریٰ کونسل کے سابق رکن نے سعودی عرب میں شادی شدہ جوڑوں کو فلائیٹ اٹینڈنٹ کے طور پر ہائیر کرنے کی تجویز دے دی ہے ۔ گلف نیوز کی تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ناصر بن زید بن داؤد کا کہنا تھا کہ یہ شادی شدہ جوڑے پہلے علاقائی پروازوں اور بعد ازاں بین الاقوامی پروازوں میں فضائی میزبانی کے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔
انہوں نے اس تجویز کو لاگو کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے خواتین باسانی ملازمت کے پیشہ سے منسلک ہوسکتی ہیں ، کیونکہ پروازوں میں ان کی رکھوالی کرنے والے ان کے اپنے محرم مرد حضرات ہوں گے جو کہ انہیں حفاظت مہیا کریں گے۔ ساتھ ہی ساتھ ان کا کہنا تھا کہ پروازوں میں غیر ملکی ملازمین کو نکال کر شادی شدہ جوڑوں کو ملازمت دینے سے ملک کی معیشت مضبوط ہوگی اور ملک میں خواتین کی معاشی حالت بھی بہتر ہوگی.
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.