موٹر سائیکل سے بال دھونے اور سکھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

10:45 AM, 7 Jun, 2017

بیجنگ: چین سے تعلق رکھنے والے چند لڑکوں نے ایک دلچسپ ویڈیو ریکارڈ کی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک لڑکا  اپنے دوست کے سر کے بال دھو اور سکھا رہا ہے لیکن ان کا طریقہ کاربہت انوکھا ہے۔
پچھلے ماہ  زییانگ ، سیچوان صوبے میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں دکھا یا گیا ہے کہ ایک لڑکا  کھڑی  ہوئی موٹر سائیکل کو آپریٹ کر رہا ہے جبکہ موٹر سائیکل کےپچھلے ٹائر کے نیچے ایک ٹب میں پانی ہے اور  موٹر سائیکل  کے پیچھے ایک تختہ ہے، جس میں ایک لڑکا پیٹ کے بل  لیٹا ہوا ہے۔  ویڈیو میں موٹر سائیکل آپریٹ کرنے والا لڑکا کھڑی ہوئی موٹر سائیکل کو چلاتا ہے تو پانی سپرے کی صورت میں لیٹے ہوئے لڑکے کے سر پر گرتا ہےاور اسی دوران تیسرا لڑکا اس کے سر کو تیزی سے شیمپو کے ساتھ دھوتا ہے۔

اس کے بعد کی ویڈیو میں پوری طرح سر دھوتے تو نہیں دکھاتے لیکن موٹرسائیکل کے سائلنسر سے لڑکے کے سر کو خشک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں