کراچی:کریم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی علی رضا شہید ہوگئے ہیں۔ علی رضا سی ٹی ڈی گارڈن میں تعینات تھے۔
کریم آباد میں نامعلوم نے فائرنگ کی جس سے ڈی ایس پی علی رضا شدید زخمی ہوئے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ڈی ایس پی علی رضا شہید ایس پی چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی رہے ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی سینٹرل سے رپورٹ طلب کرلی۔ حملے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیئے فوری اقدامات کیے جائیں۔