اسلام آباد : ایک نجی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری حج، عمرہ اور زیارات پر 3.5 ارب ڈالر سالانہ خرچ کرتے ہیں۔
نجی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اوسطاً عمرے پر 2 ارب ڈالر، حج پر ایک ارب ڈالر اور زیارات پر اعشاریہ 5 ارب ڈالرکا خرچ ہوتا ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اس سال ملک میں عیدالاضحٰی پر 2.5 ارب ڈالر کے جانور قربان کیےگئے اور مجموعی خرچ 3 ارب ڈالر ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ہر سال قربانی کے جانوروں کی کھالوں سے لیدر سیکٹرکی 37 فیصد ضروریات پوری ہوتی ہیں۔