پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے

پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے

ممبئی :آئندہ سال پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ہو گا، حال ہی میں بھارت دوسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا چیمپئن بنا تھا اوراس موقع پر کپتان روہت شرما نے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

آئندہ برس پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے یہ چہ مگوئیاں زیر گردش تھیں کہ اگلے ایونٹ میں بھارتی ٹیم کا کپتان کون ہو گا۔ تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ٹیم کی قیادت روہت شرما ہی کریں گے۔

اس حوالے سے بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے روہت شرما کی کپتانی میں گزشتہ ایک سال میں تین فائنل کھیلے اور ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا ہے۔

یاد رہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ جیتنے کے بعد کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور رویندرا جڈیجا نے اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ٹی 20ورلڈ کپ کے بعد بھارتی ٹیم روہت شرما کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور مجھے یقین ہے کہ بھارت دونوں ایونٹس جیتے گا۔

مصنف کے بارے میں