20 سے زائد ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

07:05 PM, 7 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : محکمہ ریلوے  نے 20 سے زائد ٹرینیں آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ترجمان ریلویز کے مطابق  ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ کیلئے اشتہار جاری کردیا گیا ہے ،پرائیویٹ کی جانے والی ٹرینوں میں منافع بخش ٹرینیں بھی شامل ہیں۔

ٹرینوں میں قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس ،عوام ایکسپریس، گرین لائن، پاک بزنس، بولان میل، چناب، مہر، سمن سرکار،ہزارہ ایکسپریس، تھل، سکھر، موہنجودوڑو پسنجر، ماروی، بہاؤالدین ذکریا، کوہاٹ، راولپنڈی پسنجر وغیرہ شامل ہیں۔

20سے زائد مسافر ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانےکیلئے کام شروع کردیا گیا ہے،ترجمان کا مزید کہنا ہے ریلوے کمرشل ڈیپارٹمنٹ جلد ہی ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر جاری کرے گا۔

مزیدخبریں