پاکستانی ٹیم بہت باصلاحیت ہے، پرفارمنس میں تسلسل لانا ہوگا: جیسن گلیپسی

04:29 PM, 7 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی:قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی  کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کافی باصلاحیت ہے لیکن انہیں پرفارمنس میں تسلسل لانا ہوگا۔ قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی   نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ   پاکستانی ٹیم کافی باصلاحیت ہے لیکن انہیں پرفارمنس میں تسلسل لانا ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی اپنی ذمہ داریاں نبھانے آج ہی کراچی پہنچے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ  میں وائٹ بال ٹیم کی سلیکشن میں شامل نہیں ہوں اس لیے میری توجہ صرف ریڈ بال کرکٹ پر ہوگی۔
 میرے لیے یہاں آنا بہترین تجربہ ہے، پاکستان کی کوچنگ کے لیے بے تاب ہوں، جب کہ شاہینز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی اچھا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں تو آپ کو فٹ اور تیار ہونا چاہیے، فٹ ہونا کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے۔قومی ٹیم کے ریڈ بال کوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیزن میں پاکستان کو ہوم سیریز میں شکست ہوئی، کچھ سیشنز میں پاکستان نے آسٹریلیا میں اچھا کھیلا، آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کئی بار جیت کے قریب آیا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن کے وقت مخالف ٹیم اور کنڈیشنز کو مدنظر رکھیں گے، جو لڑکا ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیلے گا اس کو ٹیم میں شامل کریں گے۔

جیسن گلیسپی کا مزید کہنا تھا کہ میں وائٹ بال ٹیم کی سلیکشن میں شامل نہیں ہوں، میری توجہ صرف ریڈ بال کرکٹ پر ہوگی، جب کہ میں مثبت کرکٹ کو ترجیح دیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ہونے جارہی ہے جوکہ خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہمارا اصل مقصد ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ بنگلہ دیش کے خلاف اچھی تیاری کریں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، پاکستان ٹیم کو فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے، جس پر کام کروں گا۔

ان کاکہنا تھا کہ میں نےپاکستان کے سابق آسٹریلوی کوچز سے بات کی ہے ۔شان ٹیٹ اور دیگر کوچز نے پاکستان کے حوالے سے کافی مثبت رپورٹ دی ہے ۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہمارا اصل ہدف ہے ۔اس کے لیے ہمیں بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے ،جتنی زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے اتنا فائدہ ہوگا۔

مزیدخبریں