وزیر اعظم شہباز شریف کراچی پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں شیڈول

وزیر اعظم شہباز شریف کراچی پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں شیڈول

کراچی :وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔وزیر اعظم شہباز شریف اہم دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ ان کی اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم کا استقبال کیا، شہباز شریف خصوصی طیارے سے فیصل بیس پہنچے۔

 وزیراعظم  شہباز شریف قاسم پورٹ کراچی کاوزٹ کریں گے اور  کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔وزیراعظم کو پورٹ قاسم میں بے ضابطگیوں کی اطلاع ملی تھی۔

 وفاقی وزراء محمد اورنگ زیب، عطا تارڑ اور چیئرمین ایف بی آر بھی ہمراہ ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ وزیراعظم کو سندھ میں امن و امان اور جاری میگا پراجیکٹس پر بریفنگ دیں گے۔

مصنف کے بارے میں