پشاور: گزشتہ روز دوخواتین پر تیزاب پھینکنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِعام پر آگئی ۔ گزشتہ روز پشاور کے تھانہ ٹاؤن کے حدود میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں خواتین کے چہرے جھلس گئے تھے، مقامی ہسپتال میں انہیں طبی امداد دی گئی۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 نقاب پوش ملزمان رکشے میں جاتے ہوئے خواتین پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خاتون کو پہلے شوہر نے طلاق دے کر دوسری شادی کی تھی اور زخمی خاتون نے تیزاب پھینکنے کے واقعے سے متعلق اپنے سابق شوہر سمیر کے خلاف تھانہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ خاتون بہن کے ہمراہ رکشے میں جا رہی تھی کہ ملزمان نے نشانہ بنایا۔ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیےکارروائی شروع کردی ہے۔