دبئی : ملبوسات کے سٹور میں لڑکی مجسموں کے ساتھ ماڈلنگ کے لیے کھڑی کردی گئی۔ اس وجہ سے ڈسپلے سنٹر کے ساتھ ساتھ اس ماڈل پربھی شدید تنقید ہورہی ہے۔ دبئی کے ایک مال میں لباس کے برانڈ پر مجسموں کے ساتھ کھڑی ایک خاتون کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے، ناقدین نے سٹور پر جدید دور کے طر غلامی کا الزام لگایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل جو کہ انجلینا کے نام سے جانی جاتی ہیں، نے خود انسٹاگرام پر کلپ شیئر کیا جس میں وہ دبئی فیسٹیول سٹی مال میں ملبوسات کے برانڈ کے سٹور پر مجسموں کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔
ماڈل سٹور کے سامنے ایک پلیٹ فارم پر کھڑی ہیں جس کا انہوں نے ایک لباس اور ہیلز بھی پہن رکھی ہیں۔ وہ گزرنے والے خریداروں کی توجہ مبذول کرنے کی امید میں مسلسل پوز بدلتی دکھائی دیتی رہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ غیر انسانی عمل ہے اوراس وجہ سے ماڈل اور ڈسپلے سنٹر شدید تنقید کی زد میں ہے۔