اسلام آباد:اوور بلنگ کے معاملے میں محسن نقوی کا عملے کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی پروٹیکٹڈ صارفین کی اوور بلنگ کی بڑھتی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اووربلنگ کرنے والے افسروں اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔
واضح لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ طورپر اووربلنگ کے معاملے پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نےانکوائری شروع کردی ہے جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھی اووربلنگ کے خلاف ذمہ دار افسروں کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کر دیئے، 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کو جان بوجھ کر نان پروٹیکٹڈ کیٹگری میں شامل کرنا مجرمانہ فعل ہے، جس کی قطعاََ اجازت نہیں دی جا سکتی، ایف آئی اے تمام صورتحال کا جائزہ لے اور حقائق کی روشنی میں بلا امتیاز ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لے۔