ٹوکیو:حادثات سے بچانے کے لیے اہم قدم ، روبوٹ ریلوے ٹریک کو درست رکھے گا ۔ جاپان نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اہم قدم اٹھایاہے اور انسانوں کی بجائے ایک روبوٹ بنایا ہے جو ریلوے ٹریک کو درست رکھے گااورحادثات سے بچائے گا ۔
رپورٹس کے مطابق دیکھنے میں 1980 کی دہائی کی سائنس فکشن فلموں جیسا بہت بڑا روبوٹ جاپان میں ریلوے ٹریک کو درست رکھنے کا کام کر رہا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ روبوٹ ٹرک پر بنے ایک کیبن پر بیٹھ کر کام کرتا ہے اور اپنی آنکھوں میں موجود کیمروں کے ذریعے دیکھ کر اپنے کام کرتا ہے، 12 میٹر لمبا یہ روبوٹ اپنے ہاتھوں سے 40 کلو گرام وزنی اشیا اٹھا سکتا ہے، رنگ کرنے کے لیے پینٹ پکڑ سکتا ہے یا آری بھی استعمال کر سکتا ہے۔
ابھی اس روبوٹ کا بنیادی کام ریلوے ٹریک کے اوپر موجود درختوں کی شاخیں کاٹنا اور ٹرینوں کے اوپر موجود تاروں کو سنبھالنے والے دھاتی فریمز کو رنگنا ہے۔ اس کام کے دوران گرنے یا الیکٹرک شاک لگنے کا خطرہ ہوتا ہے مگر روبوٹ اس سے محفوظ رہے گا۔
کمپنی نےمزید بتایا گیا کہ ہمیں توقع ہے کہ مستقبل میں انفرا اسٹرکچر کی ہر طرح کی مرمت کا کام اس روبوٹ سے کرایا جاسکے گا جبکہ افرادی قوت کی کمی کے مسئلے کا سامنا بھی نہیں ہوگا۔