چین میں ہوا کے بگولے سے  تباہی، 5 افراد ہلاک اور 100 زخمی

چین میں ہوا کے بگولے سے  تباہی، 5 افراد ہلاک اور 100 زخمی

بیجنگ:چین میں ہوا کے بگولے سے  تباہی، 5 افراد ہلاک اور 100 زخمی  ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوا کے بگولے نے مشرقی چین کے ایک ٹاؤن میں تباہی مچاتے ہوئے انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  زخمیوں کو  علاج کیلئے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تیز ہواؤں کے باعث 2800 سے زائد گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جو علاقے سے ملبہ ہٹانے سمیت دیگر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق رواں سال اپریل میں بھی ہوا کے بگولے نے چین کے جنوبی شہر گوانگزو میں تباہی مچائی تھی۔

مصنف کے بارے میں