ڈالر کو گڈ بائے ،روس اور ایران کے درمیان تجارتی پیمنٹ سسٹم طے  ،تجارت اب لوکل کرنسی میں ہوگی

ڈالر کو گڈ بائے ،روس اور ایران کے درمیان تجارتی پیمنٹ سسٹم طے  ،تجارت اب لوکل کرنسی میں ہوگی

تہران:ڈالر کو گڈ بائے ،روس اور ایران کے درمیان تجارتی پیمنٹ سسٹم طے  ،تجارت اب لوکل کرنسی میں ہوگی۔ 


 روس اور ایران کے درمیان تجارتی پیمنٹ سسٹم طے پا گیا ہے۔  روس اور ایران باہمی تجارت میں اب ڈالر کا استعمال نہیں کریں گے۔

 ایران اور روس نے مالیاتی معاہدے پر دستخط کر دئے ہیں۔ایران کے مرکزی بینک (سی بی آئی) کے گورنر محمد رضا فرزین نے بتایا کہ تہران اور ماسکو کے درمیان دوطرفہ تجارتی تبادلے کے لیے ایک مالیاتی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

سینٹ پیٹرزبرگ  میں گورنر محمد رضا فرزین  اور روسی ہم  منصب کی ملاقات ہوئی تھی، دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے طے شدہ معاہدوں کو حتمی شکل دی تھی۔ملاقات کے دوران ایران اور روس کے چیف بینکرز نے دونوں ممالک کے مشترکہ اقدامات کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے ہیں۔ نیا مالیاتی معاہدہ ایران اور روس کو مقامی کرنسیوں میں تجارت کرنے کے قابل بناتا ہے۔
 نئی اسکیم سے ایرانی شہری اپنے ایرانی بینکنگ کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے روسی اے ٹی ایم سے روبل لے سکیں گے۔
سرکاری بیان کے مطابق یہ سکیم اگلے مراحل میں مزید ترقی کرے گی تاکہ روسی شہریوں کو ایرانی اے ٹی ایم میں اپنے بینکنگ کارڈز استعمال کرنے کی اجازت دی جائے اور اس کے بعد روسی پوزز پر ایرانی کارڈ استعمال کرنے کے قابل بنائے۔

مصنف کے بارے میں