عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا اعلان  ، بطور مرکزی سیکریٹری جنرل خدمات جاری رکھنے کی ہدایت

09:24 AM, 7 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا اعلان کیاگیا ہے اور   بطور مرکزی سیکریٹری جنرل خدمات جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا اعلان کردیا اور انہیں بطور مرکزی سیکریٹری جنرل خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ 

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اور کور کمیٹی نے متفقہ قراردادوں کے ذریعے بانی چیئرمین عمران خان اور چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی سفارشات کی تھیں۔بانی چیئرمین نے عمر ایوب خان کی تحریک انصاف کے لیے خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 27 جون کو عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اور پارٹی کے چیئرمین مرکزی فنانس بورڈ کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔عمر ایوب نے عہدوں سے مستعفی ہونے کا خط ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا تھا۔

مزیدخبریں