چیئر مین پی ٹی آئی آئی ایم ایف کےمعاملے میں واقعی غیر متعلق نہیں :مصدق ملک 

10:20 PM, 7 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک  کاکہنا ہےکہ چیئر مین پی ٹی آئی آئی ایم ایف کےمعاملے میں واقعی غیر متعلق نہیں ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ  چیئر مین پی ٹی آئی آئی ایم ایف کےمعاملے میں واقعی غیر متعلق نہیں ہیں۔

 انہوں نے پہلے معاہدہ ڈی ریل کرنے کی کوشش کی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے جاتے جاتے آئی ایم معاہدہ بربادکیا تھا۔آئی ایم معاہدہ نہ بھی ہوتا توگردشی قرضہ کم کرنے کے لیے کام کررہے تھے ۔

مصدق ملک کاکہنا تھا کہ گیس ،بجلی مہنگی کرنےکے متعلق آئی ایم ایف کی کوئی شرط ابھی تک مجھ تک  نہیں پہنچی۔نو مئی کے متعلق مقدمات چلانے کے بارے میں حکومت کچھ نہیں سوچ رہی نہ ہی یہ ہمارا  کام ہے۔

مزیدخبریں