کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ دوسری کسی بھی سٹاک مارکیٹ سے بہتر رہی۔ رواں ہفتے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی اور بہتری کا رجحان رہا۔ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے بعد پاکستان سٹاک یکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 11 فیصد اضافہ ہوا جو کسی بھی دوسری سٹاک مارکیٹ سے بہتر ہے۔
معاشی تجزیہ کار وں کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاہدے کی آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری اور سعودی عرب و متحدہ عرب امارات اور دیگر ذرائع کی جانب سے آنے والی فنڈنگ آئندہ ہفتوں میں اہم ہو گی۔
آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد گزشتہ ایک ہفتے میں پاکستان کے یورو بانڈ کی مالیت میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت آئی ایم ایف پاکستان کو 9 ماہ کے دوران 3 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔