تحریک انصاف کا  آئی ایم ایف معاہدے کی حمایت کا اعلان

تحریک انصاف کا  آئی ایم ایف معاہدے کی حمایت کا اعلان

لاہور:تحریک انصاف نے آئی ایم ایف معاہدے کی حمایت کردی۔ تحریک انصاف نے  آئی ایم ایف معاہدے کی حمایت کااعلان کیا ہے۔ آئی ایم ایف  کی نمائندہ کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔ایستھر پریز سے ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں شاہ محمود قریشی بھی شریک ہوئے۔

حماد اظہر نےٹویٹ میں کہاکہ آئی ایم ایف ڈیل کی کلیدی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں۔معاشی استحکام کےلیے سیاسی استحکام لازمی ہے۔آزادانہ اور شفاف الیکشن کرائے جائیں۔

 آئی ایم ایف کے کنٹری چیف نیتھن پورٹر نے واشنگٹن سےورچوئل شرکت کی تھی ۔اس ملاقا  ت میں   سٹاف لیول معاہدے سے متعلق بات چیت ہوئی۔  آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالرز کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کیلئے معاہد ہ کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنمائوں  کاکہنا ہے کہ  ہم مجموعی مقاصد اور کلیدی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

نئی حکومت کے قیام تک میکرو معاشی استحکام کیلئے سٹینڈ بائی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کے نتیجے میں بننے والی نئی حکومت اصلاحات کا آغاز کرے گی۔

مصنف کے بارے میں