ہتک عزت کیس،راہول گاندھی کی رکنیت سے نااہلی کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

ہتک عزت کیس،راہول گاندھی کی رکنیت سے نااہلی کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

نئی دہلی: راہول گاندھی کی رکنیت سے نااہلی کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی ہے۔  بھارتی عدالت نے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کی ہتک عزت کیس میں سنائی گئی نااہلی کی سزا کے خلاف اپیل کو مسترد کردیا ہے۔

مودی نام کا مذاق اڑانے پر اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دیدیا تھا۔ راہول گاندھی کو دو سال قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی لیکن ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔نااہلی کی سزا کے بعد وہ اپنی پارلیمانی نشست سے بھی محروم ہوگئے تھے۔ خیال رہے  اس قانون کے تحت 2 سال یا اس سے زیادہ قید کی سزا پانے والے قانون ساز خود بخود نااہل ہو جاتے ہیں۔

راہول گاندھی کو اپنی پارٹی کی الیکشن مہم کی سربراہی بھی کرنی ہے۔ اس لیے انہوں نے نااہلی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی جسے آج مقامی عدالت میں مسترد کردیا گیاہے۔ راہول گاندھی کے پاس اب ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کا آپشن ہے۔

مصنف کے بارے میں