عمرسرفراز چیمہ کو جیل میں بی کلاس دینے کا حکم

07:32 PM, 7 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بی کلاس دینے کا حکم دیاگیا ہے۔  لاہور ہائیکورٹ نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بی کلاس کی سہولیات دینے کا حکم دیا ہے۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پرسماعت  میں محفوظ فیصلہ سنا یا۔

عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان نے سابق گورنر کو جیل میں بی کلاس کی سہولیات دینے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہوئی  تھی۔ عمرسرفراز چیمہ کواختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں