اسلام آباد: سینئر صحافی اور اینکر پرسن محمد مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر عمران خان کو سزا ہوگی تو الیکشن ہوں گے سزا نہ ہوئی تو الیکشن نہیں ہوں گے۔
سینئر صحافی محمد مالک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے کہا کہ میری معلومات کے مطابق نگران وزیر اعظم کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ۔یہ فیصلہ راجہ ریاض اور شہباز شریف نے نہیں بلکہ نواز شریف اور راولپنڈی نے کرنا ہے۔
انہوں نے کہا جو کچھ نظر آرہا اس کے مطابق تو آئندہ حکومت اتحادی ہوگی۔ زیادہ تعداد میں آزاد امیدوار جیتیں گے جو بعد میں جماعتوں میں شامل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال اس چیز کا تقاضا کرتی ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام ہو۔اگر تین سال تک سیاسی استحکام رہا تو ملک کی سمت درست ہوجائے گی۔