صرف پی ٹی آئی نہیں مسلم لیگ ن اور پی پی کے نمائندوں سے بھی ملیں گے: آئی ایم ایف 

صرف پی ٹی آئی نہیں مسلم لیگ ن اور پی پی کے نمائندوں سے بھی ملیں گے: آئی ایم ایف 

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے بیل آؤٹ پیکج پر عمران خان سمیت پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے

۔ آئی ایم ایف عہدے دار کے مطابق فنڈ حال ہی میں منظور کیے جانے والے تین ارب ڈالرز کے پیکج پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہتا ہے۔ سیاسی جماعتوں میں مسلم لیگ (ن)، پی پی اور پی ٹی آئی شامل ہیں۔

نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ ان ملاقاتوں کا مقصد انتخابات سے پہلے آئی ایم ایف کے نئے سپورٹ پروگرام کے لیے ان کی حمایت کی یقین دہانی حاصل کرنا ہے۔

دوسری جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے چند روز پہلے آئی ایم ایف کی ٹیم نے رابطہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ ’آئی ایم ایف کے ساتھ نو ماہ کا سٹینڈ بائی معاہدے کا مسودہ اگلے ہفتے آئی ایم کے بوڑد کے سامنے واشنگنٹن میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں