لاہور : سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے رابطہ کیا ہے اور ان سے معاہدے کی حمایت کیلئے درخواست کی ہے۔
حماد اظہر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے چند روز پہلے آئی ایم ایف کی ٹیم نے رابطہ کیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ 9 ماہ کا سٹینڈ بائی معاہدہ کا مسودہ اگلے ہفتے آئی ایم ایف کے بوڑد کے سامنے واشنگنٹن میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تحریک انصاف سے معاہدے کی حمایت کے لئے درخواست کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں آج آئی ایم ایف کی ٹیم زمان پارک میں پارٹی چیئرمین عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم سے ملاقات کرے گی۔ ملاقات میں آئی ایم ایف کے پاکستان میں موجود حکام شرکت کریں گے اور بیرون ملک میں مقیم حکام ورچوئیلی شرکت کریں گے۔