لاہور میں منشیات سمگلنگ کے لیے ڈرون استعمال کیے جانے کا انکشاف

02:28 PM, 7 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : منشیات فروشوں کی تخلیقی صلاحیتیں انتہا پر ہیں۔  ڈرگز کی  ترسیل کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔ لاہور میں منشیات کی  ایک سے دوسری جگہ منتقلی کیلئے ڈرون استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

لاہور کے علاقے  رسو ل پور میں 6 کلو منشیات  لے  جانے والا ڈرون پراسرار طور پر گر گیا۔کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن ساتھ بندھی ہوئی تھی۔ ڈرون روزدار نامی زمیندار   کے کھیتوں  میں گرا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے  کے اہلکاروں نے ڈرون اور منشیات کو قبضے میں لے لیا ۔ڈرون کہاں سے  روانہ  ہوا اور   کدھر جارہا تھا،تحقیقات جاری ہے۔ 

مزیدخبریں