حکومت کا اسمبلیاں اگست کے دوسرے ہفتے میں توڑنے کا فیصلہ ، انتخابات نومبر میں ہوں گے

حکومت کا اسمبلیاں اگست کے دوسرے ہفتے میں توڑنے کا فیصلہ ، انتخابات نومبر میں ہوں گے

اسلام آباد: حکومت نے عام انتخابات بروقت کرانے  اور اسمبلیاں مدت پوری ہونے سے 4 یا 5 دن قبل توڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس طرح انتخابات اکتوبر کے بجائے نومبر میں چلے جائیں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگست کے دوسرے ہفتے میں اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 4 یا  دن قبل اسمبلیاں توڑنے سے الیکشن کمیشن کو 90 دن مل جائیں گے کیونکہ اگر اسمبلیاں مدت پوری کرتی ہیں تو الیکشن کمیشن کو 60 دن میں الیکشن کرانا ہوتے ہیں۔ 

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دبئی میں ہونے والی پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ملاقاتوں میں نگران حکومت اور نگران وزیر اعظم کے بارے میں اتفاق بھی نہیں ہوسکا۔ 

مصنف کے بارے میں